ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں کورونا مریضوں میں اچانک اضافہ ہونے سے عوام میں خوف کا ماحول : ایک ماہ کے بعد متاثرین کی تعداد میں بڑھوتری

اترکنڑا ضلع میں کورونا مریضوں میں اچانک اضافہ ہونے سے عوام میں خوف کا ماحول : ایک ماہ کے بعد متاثرین کی تعداد میں بڑھوتری

Wed, 04 Aug 2021 17:42:27    S.O. News Service

کاروار:4؍اگست (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں کورونا کےمریضوں میں اچانک اضافہ کی وجہ سے ماحول میں دہشت پید اہورہی ہے۔ کل 81لوگ کورونا پوزیٹیو ہوئے ہیں۔ ایک مہینےکے بعد کورونا کےمتاثرین میں بڑھوتری سے عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہونے کا سبب بن گیا ہے۔

ضلع میں کورونا سے ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ کاروار میں 9،انکولہ میں 32،کمٹہ میں 11،ہوناور میں 2،بھٹکل میں 8، سرسی میں 11، سداپور میں 3، یلاپور میں 2،منڈگوڈ ، ہلیال ، جوئیڈا میں فی کس ایک کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ اسی طرح کاروار میں 2، انکولہ میں 8،کمٹہ میں 14،ہوناور میں 6، بھٹکل میں 4، سرسی میں 4اور یلاپور میں ایک سمیت کل 39لوگ صحت یاب ہونے کی محکمہ صحت عامہ نے اطلاع دی ہے۔

سرسی میں ایک شخص کورونا کی وجہ سےہلاک ہونے سے ضلع میں کل مرنے والوں کی تعداد 735ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد 53357تک جاپہنچی ہے۔ضلع میں فی الحال 452کووڈ ایکٹیو کیس ہیں جن میں سےاسپتال میں 48، ہوم آئسولیشن میں 404 لوگ ہیں۔ پچھلے ایک مہینے سے کووڈ مریضوں کی تعداد زیادہ کم ہوتی رہی لیکن اضافہ نہیں دیکھا جارہاتھا۔ 12دن پہلے کووڈ متاثرین  کی تعداد 71تک پہنچنے کے بعد کم بھی ہوئی تھی۔ اب اچانک متاثرین میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔ منگل کو انکولہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہواہے اور ایکٹیو کیس میں بھی بڑھوتری ہوئی ہے۔


Share: